کانگریس کے ارکان نے آج راجیہ سبھا میں گجرات اسٹیٹ پیٹرولیم کارپوریشن (جے ایس پی سی)کے سلسلے میں کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)کی رپورٹ کے سلسلے میں کافی شوروغل اور ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفے سے پہلے ایوان کی کارروائی چار بار ملتوی کرنی پڑی اور وقفہ صفر اوروقفہ سوال نہیں ہو سکا۔
چیئرمین
حامد انصاری نے جیسے ہی وقفہ سوال شروع کرنے کی اپیل کی تو کانگریس کے رکن جے ایس پی سی میں گھوٹالے کی جانچ پڑتال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے آسن کے سامنے آ گئے۔
اس درمیان ترنمول کانگریس کےسوكھیندو شیکھر رائے بھی اپنی سیٹ پر کھڑے ہو گئے اور آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر رشوت اسکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے لگے۔